شہبازشریف لندن روانہ، نوازشریف بھی جدہ سے پہنچیں گے

shahbaz sharif

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نجی دورے پر لندن روانہ ہو ۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن جاتے ہوئے قطر میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف بھی جدہ سے لندن پہنچیں گے۔ شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ملاقات اور علیل بھابی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

آئندہ چند روز میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر خارجہ خواجہ آصف سمیت کابینہ کے بعض دیگر وزرا کے بھی لندن پہنچنے کا امکان ۔نواز شریف نے 23 اکتوبر کو لندن سے پاکستان آنا تھا تاہم ان کی واپسی کا شیڈول تین بار تبدیل ہوا اور وہ سعودی عرب چلےجہاں انہوں نے عمرہ کرنے کے ساتھ ساتھ والدہ سے بھی ملاقات کی۔

لندن میں نوازشریف اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پاکستان آئیں گے اور ممکنہ طور پر آئندہ سماعت پر احتساب عدالت میں پیش ہوسکتے ۔ یاد ر کہ نیب ریفرنس کی گزشتہ سماعت میں نواز شریف پیش ن ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔