وزیراعظم آج پیپلزپارٹی کے گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،تیاریاں مکمل

کراچی (این این آئی) وزیراعظم نواز شریف جمعہ ایک روزہ دورے پر جیکب آباد پہنچیں گے۔وزیراعظم مسلم لیگ (ن) سندھ کے تحت نمائش گراونڈجیکب آباد میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ(ن)سندھ کے سیکریٹری اطلاعات اسلم ابڑو کے مطابق وزیراعظم ان کی دعوت پر جیکب آباد کے دورے پرآرہے‘ ہیں‘ ۔نمائش گراونڈ میں جلسہ عام کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے‘ ہیں‘ اورجلسہ گاہ تقریبا20ہزارکرسیاں لگائی گئیں ہیں‘ ۔انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی رہنماں اور عمائدین شہر کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں‘ ۔وزیراعظم کی جانب سے جیکب آباد کیلیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا کیاجاسکتا ہے‘ ۔ موضوعات:وزیراعظم
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔