چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کی ساتویں کامیابی، تھشارا بھی پویلین میں واپس

کرکٹ
کرکٹ
جنید خان نے اب تک تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے‘ انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی مرحلے کا آخری میچ پیر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔
اس وقت لکمل اور گنارتنے کریز پر موجود ہیں‘ اور اب سے کچھ دیر قبل تک سری لنکا نے 36 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے تھے۔
٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ ٭ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم معرک کارڈف میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو ڈکویلا اور گناتھیلاکا نے اننگز شروع کی اور ابتدائی اوورز میں دونوں نے پراعتماد انداز میں پاکستانی بولرز کا سامنا کیا۔ پاکستان کو پہلی کامیابی چھٹے اوور میں ملی جب جنید خان نے گناتھیلاکا کو مڈ آن پر کھڑے شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ وہ 13 رنز بنا سکے۔ جب سری لنکا کا سکور 82 رنز پر پہنچا تو کشال مینڈس 27 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی ایک اندر آتی ہوئی گیند کو سمجھ نہ سکے اور بولڈ ہو گئے‘۔ مجموعی سکور میں ایک رن کے اضافے کے بعد اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے فہیم اشرف نے چندیمل کو بولڈ کر کے اپنے انٹرنیشنل کریئر کی پہلی اور میچ میں ٹیم کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی۔ ڈکویلا نے 73 رنز کی اہم اننگز کھیلی تاہم دوسرے اینڈ پر میتھیوز کے علاوہ کسی نے ان کا ساتھ نہیں‘ دیا تین وکٹوں کے نقصان کے بعد کپتان اینجلو میتھیوز نے اوپنر ڈکویلا کے ساتھ مل کر 78 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ تاہم وہ 39 رنز بنانے کے بعد 32ویں اوور میں محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہو گئے‘۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں محمد عامر کی پہلی وکٹ تھی۔ اگلے ہی اوور میں جنید خان نے میتھیوز کی جگہ آنے والے ڈی سلوا کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کو پانچویں وکٹ دلوا دی۔ عامر نے اپنے اگلے اوور میں نصف سنچری بنانے والے ڈکویلا کو بھی آؤٹ کر کے سری لنکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ ڈکویلا نے 73 رنز بنائے۔ اسی اوور میں سرفراز گنارتنے کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے‘ تاہم جنید نے 35ویں اوور میں تھشارا کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کروا کے ٹیم کو چھٹی کامیابی دلوائی۔ محمد عامر نے دو اوورز میں دو وکٹیں لیں دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے‘ اور اس میں فاتح رہنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔ پاکستان اور سری لنکا دونوں کو چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ بی میں رکھا گیا ہے‘ اور اس گروپ سے انڈیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
انڈیا نے اتوار کو ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کو بآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرایا تھا اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہے۔
پاکستانی اور سری لنکن ٹیموں نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں دو، دو میچ کھیلے ہیں‘ جن میں سے ایک میں انھیں فتح ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کو پہلے میچ میں انڈیا سے 124 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اس نے عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں 19 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسری جانب سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 96 رنز سے شکست ہوئی تھی تاہم اس نے دوسرے میچ میں انڈیا کو سات وکٹوں سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here