تحریک انصاف کوبڑا سیاسی جھٹکا، اہم رہنما و رکن اسمبلی نا اہل قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ عبدالنعم نا اہل قرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبد المنعم کے خلاف شیر عالم خان نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائرکر رکھی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبد المنعم انتخابات سے ایک ماہ قبل تک سرکاری سکول میں استاد کے فرائض سر انجام دیتے رہے‘ ہیں‘،انہوں نے سرکاری استاد کی حیثیت سے مارچ 2013کی تنخواہ وصول کی تھی ۔الیکشن کمیشن نے شیر عالم خان کی درخواست پر سرکاری محکموں سے تصدیق پر عبد المنعم کو نا اہل قرار دے دیاہے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔