پانامہ کیس فیصلہ کے بعد لاہور میں میدان سجانے کی تیاریاں، ن لیگی کارکنوں کو کیا ہدایت جاری کر دی گئی ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ’’قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا‘‘پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل ہی لاہور کی اہم شاہراہوں پر وزیراعظم نوازشریف کی حمایت میں بینرز لگادیے گئے‘ ، کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق 20اپریل بروز جمعرات پاناما کیس کےمتوقع فیصلہ سے قبل ہی لاہور کی اہم شاہراہوں پر وزیراعظم نوازشریف کی حمایت میں بینرز لگادیے گئے‘ہیں‘ ۔نواز شریف کی حمایت میں والٹن روڈ، ڈیفنس، صدر، غازی روڈ، جیل روڈ اور مال روڈ کو حمایتی بینرز سے بھر دیا گیا ہے‘ ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں سیکڑوں کی تعداد میں بینرز لگوائےگئے‘ ہیں‘ جن پروزیراعظم کے ساتھ خواجہ سعد رفیق، اور دیگر رہنمائوںکی تصاویر کیساتھ ’قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا‘ کا نعرہ درج ہے۔
نجی ٹی وی کی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے‘ کہ پاناما کیس میں کسی بھی قسم کا فیصلہ آنے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں‘ ۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔