پاکستان کا اہم شہر دھماکے سے لرز اٹھا ۔۔جانی نقصان

خانپور (آئی این پی) خانپور کے نواحی گاؤں کوہالہ پائیں کا رہائشی رشید بارودی سرنگ پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رشید نامی شخص تراڑ گاؤں کے قریب روڈ کی تعمیر کے لئے پہاڑی توڑنے کے لئے بارودی سرنگ لگا رہا تھا کہ اچانک بارودی سرنگ چل گئی جس کے باعث رشید ولد سرور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر ابتدائی کارروائی کے بعد نعش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔