پاکستان دشمنوں کا عبرتناک انجام، آرمی چیف نے دہشتگردوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 30دہشتگردوں کے موت کے پروانے پر دستخط کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 30 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
آرمی چیف نے جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے‘ ان میں آرمی پبلک سکول پشاور، سیہون شریف ، ائیرپورٹ حملہ اور ایف سی جوانوں کے قتل میں ملوث دہشتگرد شامل ہیں‘ جنہیں‘ فوجی عدالتیں سزائے موت سنا چکی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے30 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کر دئیے ہیں۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔