آپریشن ردالفساد،پاک فوج کاخوف ، کالعدم تنظیم کے مشہور کمانڈرنے خودکوہینڈگرنیڈسے اُڑاکرخودکشی کرلی

ٹانک(آن لائن) ملک بھر کی طرح ٹانک میں آپریشن ردلفساد کے تحت سکیورٹی فورسسزکاشیخ اُتار میں سرچ آپریشن تحریک طالبان کے اہم کمانڈرفضل امین اور فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ،فضل امین نے گرفتاری کے خوف سے خود کو ہینڈ گرنیڈ سے اُڑادیا۔ٹانک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر تھانہ گومل کے حدود میں واقع گاؤں جیوس میں ٹی ٹی پی کے اہم مقامی کمانڈر فضل امین ولد سیف اللہ قوم محسودساکن جنوبی وزیرستان جو تھانہ گومل پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھاکی موجوگی کی اطلاع ملی جس پر سکیورٹی فورسز اور پولیس نے ایک مشترکہ سرچ آپریشن کیا ،اس دو ران کمانڈر فضل امین نے فورسز کو دیکھتے ہی دستی بم سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں فائرنگ کاتبادلہ شروع ہوااور کمانڈر فضل امین نے خود کو ہینڈ گرنیڈ سے اُڑادیاپولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو “ہسپتال“ ٹانک منتقل کردی
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔