عمران خان نے کارکنوں کونئی ہدایات جاری کردیں 

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں کارکنان کو آج نماز جمعہ کے بعد نوافل کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے‘ کہ ملک بھر میں کارکنان کل کرپٹ وزیر اعظم اور ظالم نظام سے نجات کے آغاز پر رب العالمین کے حضور سجدہ ریز ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکر کیلئے صدقہ و خیرات کی جائے گی اور غرباء میں کھانہ تقسیم کیا جائے گا۔”یوم تشکر” اور “یوم نجات” کے موقع پر پاکستان کے مستقبل کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ نعیم الحق نے کہا کہ پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ ملکر ارض پاک کیلئے دعا کے ہاتھ بلند کرے۔ آ ج جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے بنچ کے اراکین کی صحت اور درازء حیات کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔