کراچی،185 ملین ڈالرز کی کرپشن ،6بنگلہ دیشی باشندوں سمیت 14ملزمان کوگرفتارکرنے کا حکم

کراچی(این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں 185 ملین ڈالرز کی کرپشن ریفرنس میں نامزد 6 بنگلہ دیشی باشندوں سمیت 14 ملزمان کے ایک بار وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں نیشنل بینک میں 185ملین ڈالرز کی کرپشن سے متعلق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ریفرنس میں نامزد 6 بنگلہ دیشی باشندوں سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانٹ گررفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے‘ کہ نیشنل بینک میں 185 ملین ڈالرز کی کرپشن ریفرنس پرنیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرارکھا ہے‘، ریفرنس میں 6 بنگلہ دیشی باشندوں، سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، سابق سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ زبیر احمد سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا ہے۔
سابق صدر نیشنل بینک علی رضا اورسینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ زبیر احمدنے عدالت نے ریفرنس میں ضمانت لے رکھی ہے‘ جبکہ 6 بنگلہ دیشی باشندوں سمیت بینک کے کئیں اعلی عہدیدار مفرور ہیں۔
نیب حکام کے مطابق ملزمان نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خلاف قانون لوگوں کو غیر ضروری قرضہ جات جاری کئیے۔ملزمان نے بنگلہ دیش میں واقع نیشنل بینک کی شاخوں میں فراڈ بھی کیا۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔