متفقہ وزیراعظم کی نامزدگی، اپوزیشن کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

متفقہ وزیراعظم
متفقہ وزیراعظم
پوزیشن کا مشاورتی عمل جاری ہے‘ اور پونے تین بجے پھر ملیں گے، شاہ محمود۔ اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے میں اپوزیشن کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا اپوزیشن میں تاحال وزیراعظم کے متفقہ امیدوار پر اتفاق رائے پیدا نہیں‘ ہوسکا ۔ قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کا دوسرا مشاورتی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ وزارت عظمیٰ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے میں ناکام اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ مشاورتی عمل ابھی بھی جاری ہے‘ اور آج پونے تین بجے ہم پھر ملیں گے، امید آخری گھڑی تک رہتی ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اتفاق کی جانب بڑھ رہے‘ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here