عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات اور اصل حقائق

video
video
ناز بلوچ کے بعد ایک اور خاتون رہنماء عائشہ گلالئی بھی تحریک انصاف کو چھوڑ گئیں ہیں۔
ناز بلوچ نے بھی پارٹی چھوڑنے کی وجہ تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہ ہونا بتائی تھی اور عائشہ گلالئی کا یہی موقف ہے‘ کہ تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں‘ ہے۔
فواد چودھری کا کہنا ،حد تو یہ ہے‘ کہ عائشہ گلالئی نے دو قدم آگے جاتے ہوئے عمران خان کو بدکردار یعنی کریکٹر لیس قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے‘ کہ عمران خان کی وجہ سے خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔
فواد چودھری کا کہنا کچھ اور ہی کہنے لگے کے معلوم نہیں‘ یہ راتوں رات الہام ہوا ہے‘ یا کوئی خواب آیا ہے‘ کہ کل عمران خان کو قائد اعظم ثانی کہنے والی عائشہ گلالئی آج عمران خان کی کردار کشی کررہی ہیں‘ لیکن اس میں امیر مقام کے مسلسل رابطوں کا کردار ذیادہ نظر آتا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا نئی سیاسی پیش بندی میں عمران خان اب عملی سیاست کی جانب گامزن ہیں‘، یہی وجہ ہے‘ کہ خاتون رکن اسمبلی کی من مانیاں خان نے برداشت کرنے سے انکارکردیا اور آیندہ ٹکٹ خالص سیاسی بنیادوں اور زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے دینے کا عندیہ دیا۔ بس پھر کیا تھا عائشہ گلالئی کیلئے عمران خان فرشتے سے شیطان بن گئے‘ اور چشم زدن میں انہوں نے دیکھ لیا کہ عمران کو بدکرداری کی عادتیں انگلینڈ سے لگی تھیں جو 4 سال اسمبلی کی رکنیت کے مزے لینے کے بعد آج ان کو نظرآئی ہیں۔
فواد چودھری نے کہا رہی ناز بلوچ تو نازبلوچ کو کون جانتا تھا صرف تحریک انصاف سے اس کو نام ملا اور اس کے اباجان بھی پی پی میں مقام بنانے میں کامیاب ہوئے ورنہ اس سے قبل دونوں کا کوئی خاص سیاسی قدکاٹھ نہ تھا زرائع بتاتے ہیں‘ کہ ناز بلوچ نے تحریک انصاف کو مالی اور سیاسی طور پر ٹھیک ٹھاک چونا لگایا تھا۔ رہ گئے‘ جاوید ہاشمی تو فالج اٹیک کے بعد انہیں‘ سیاست چھوڑدینی چاہیے تھی لیکن وہ مسلسل مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوششیں کررہے‘ ہیں۔
نہ مجھے تحریک انصاف سے کوئی ہمدردی ہے‘ اور نہ کوئی واسطہ ہے‘ لیکن خان کے مخالفین کو چاہیے مارکیٹ میں کچھ نیا لائیں، عمران خان زمانہ کرکٹ میں جو کچھ کر چکا ہے‘ لوگ صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں‘ اس لئے کم از کم ایسا الزام لگائیں جو سمجھ بھی آئے اور بندہ مان بھی لے۔ ن لیگ والے بالکل خوش نہ ہوں کہ آپ کی اپنی ماروی میمن آن ریکارڈ کہہ چکی ہے‘ کہ ن لیگ کے رہنماء خواتین کی سلواریں اتارتے ہیں‘، سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر طلال چوہدری کی گندی نظریں کس پر تھیں سب کو معلوم ہے۔
باقی نجی محفلوں میں پی پی اور ن والے کیا کرتے ہیں‘ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں‘ بلکہ بڑے فخر سے بتایا جاتا ہے‘ کہ آج فلانی کا شکار کیا ہے‘ بڑی کوششوں کے بعد ہاتھ آئی اس لئے سواد آگیا ۔ تحریک انصاف اس معاملے میں کافی پیچھے ہے‘ اور اس میں شاد شاد ہی ایسے واقعات ہوتے ہوں گے ،رہی بات جلسوں کی تو مخلوط محفلوں میں ایسا روکنا ممکن نہیں‘ ہے‘، اگر کوئی جماعت مخلوط جلسے کرے گی تو بدنظمی ہوگی کہ جلسے میں ہر ایرا غیرا شریک ہوتا ہے‘. صرف جماعت اسلامی والوں کا سسٹم الگ ہے۔
باقی سیاست میں اس قسم کے الزامات کا کلچر ختم ہوناچاہیے کردارکشی کی گندی سیاست سے ملک کا نام بھی بدنام ہوتا ہے‘ اور عوام بھی بدظن ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here