یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے بیٹسمین

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان پاکستان کے پہلے بلے باز بن

گئے جنھوں نے ٹیسٹ میں 10 ہزار رنز سکور کیے ہیں۔

یونس خان جو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کریئر کی آخری سیریز کھیل

رہے ہیں کو کنگسٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں 10 ہزار رنز مکمل

کرنے کے لیے 23 رنز درکار تھے۔

39 سالہ یونس خان ٹیسٹ کی تاریخ میں 13 ویں کھلاڑی ہیں جنھوں نے

10 ہزار رنز سکور کیے ہیں۔

مصباح

کے بعد یونس خان کا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

’خدارا

یونس خان کی صداقت پر شک نہ کریں’

مصباح

اور یونس وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل

یونس خان نے محتاط بیٹنگ کی اور 84 گیندوں میں 23 رنز سکور کر کے

اپنے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔

یونس خان کا نام حال ہی میں وزڈن کے سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں

میں شامل کیا گیا۔

یونس خان نے ایک ویڈیو پیغام میں اس کامیابی کو ’فیملی، والدین

اور باب وولمر کے نام‘ کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ’یہ صرف میری نہیں پورے پاکستان کی

کامیابی ہے۔‘

پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس

خان نے 26 فروری سنہ 2000 کو اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ سری لنکا

کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا اور اپنے پہلے ہی میچ کی دوسری اننگز

میں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے انھوں نے 107 رنز کی اننگز

کھلی تھی۔
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

اس کے علاوہ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ٹرپل سنچری اور پانچ ڈبل

سینچریاں بھی سکور کی ہیں جبکہ دو مرتبہ وہ 190 سے زائد سکور کرنے

کے بعد ڈبل سینچری مکمل نہ کر سکے۔

ان کا سب سے زیادہ سکور 313 ہے جو انھوں نے 2009 میں سری لنکا کے

خلاف کیا۔ یہ سکور پاکستان کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کا تیسرا سب

سے زیادہ سکور ہے۔ پہلے نمبر پر حنیف محمد ہیں 337 رنز کے ساتھ

اور دوسرے نمبر پر انضمام الحق 329 رنز کی اننگز کے ساتھ ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ AFP

یونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز

بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انھوں نے

انضمام الحق کا سب سے زیادہ 25 سینچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا۔

یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر میں صرف ایک ہی بار ‘نروس نائنٹیز’ کا

شکار ہوئے جب سنہ 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ ٹیسٹ کی

پہلی اننگز میں 91 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے تھے تاہم اسی ٹیسٹ کی دوسری

اننگز میں انھوں نے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

یونس خان کرکٹ کی تاریخ واحد بیٹسمین ہیں جنھوں نے تمام ٹیسٹ

پلیئنگ نیشنز سمیت 11 ممالک میں سینچریاں کی ہیں۔

یونس خان نے 13 فروری 2000 کو بین الاقوامی کیرئر کا آغاز کراچی

میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے کیا جہاں انھوں نے 46 رنز

بنائے تھے۔

یونس خان نے 265 ایک روزہ میچ کھیل کر 7249 رنز بنائے ہیں جن میں

سات سینچریاں اور 48 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان

کا بہترین سکور 144 رنز ہے جو انھوں نے کولمبو میں ہانگ کانگ کے

خلاف سنہ 2004 میں بنایا تھا۔

یونس خان نے نومبر 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات

میں ایک روزہ سیریز کے دوران ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کیا تھا۔
تصویر کے کاپی رائٹ AFP

یونس خان نے اپنی قیادت میں پاکستان کو 2009 میں ٹی 20 کا عالمی

چمپیئن بنایا جو 1992 کے ورلڈکپ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ کا

سب سے بڑا اعزاز تھا۔

اس کے بعد انھوں نے ٹی 20 کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی

انھیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے

ٹوئٹر پر کہا کہ یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لیے ایمانداری اور

بے لوث خدمات کے عوض ان کو ‘یونیک خان’ کا نام دیا جانا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یونس خان ‘عظیم ترین

کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ایسے فخر کے ساتھ ملک کی نمائندگی کرنے

پر یونس خان کا شکریہ۔’

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here