وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پانچ معاونین خصوصی کا تقرر کر دیا

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
بیرسٹر ظفراللہ خان، مفتاح اسماعیل، ڈاکٹرآصف کرمانی، ڈاکٹرمصدق ملک اور خواجہ ظہیر احمد معاونین میں شامل ہیں‘ :  اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے 5 معاونین خصوصی کا تقرر کرلیا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے 5 معاونین خصوصی کا تقرر کردیا ہے۔
نئے معاونین میں بیرسٹر ظفراللہ خان، مفتاح اسماعیل، ڈاکٹرآصف کرمانی، ڈاکٹرمصدق ملک  اور خواجہ ظہیر احمد شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بیرسٹر ظفر اللہ خان معاون خصوصی، ڈاکٹر مصدق ملک وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان، مفتاح اسماعیل نجکاری کمیشن کے سربراہ جب کہ آصف کرمانی پولیٹیکل سیکریٹری تھے۔
واضح رہے‘ کہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزرا و وزرائے مملکت کی مجموعی تعداد 47 ہے‘ اور آئین کے تحت کابینہ کے ارکان کی زیادہ سے زیادہ تعداد 49 ہوسکتی ہے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔