پاکستان کو کرپشن سے نجات دلوا کر رہوں گا، عمران خان

Imran Khan
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے‘ کہ شریف خاندان این اے 120 کے نتائج چوری کرنے پر تمام سرکاری ذرائع استعمال کررہا ہے‘ لیکن یہ جتنا بھی زور لگا لیں پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجات دلوا کے ہی دم لوں گا۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بیرسٹر بابر اعوان سے ملاقات میں چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں مقابلہ احتساب کے حامیوں اور کرپشن کے محافظوں کے مابین ہوگا، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین براہ راست اور بالواسطہ انتخابی مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں‘ اور مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے تمام اسباب انتخابات کے نتائج چوری کرنے پر لگائے جارہے‘ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے‘ پوری قوم کی نظریں این اے 120 کے ضمنی انتخابات پر جمی ہیں‘ اور قوم دیکھے گی کہ الیکشن کمیشن ان انتخابات کی شفافیت کے لئے کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کو 2 حکومتوں کے اثر سے آزاد رکھنے لئے الیکشن کمیشن کے کردار کے منتظر ہیں‘ ہمارے ساتھ اللہ اور عوام کی حمایت ہے‘ جب کہ شریف خاندان کے ساتھ تمام سرکاری ادارے مدد کررہے‘ ہیں‘ لیکن یہ لوگ جتنا مرضی زور لگا لیں ہم پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجاب دلوا کر ہی دم لیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here