خواجہ آصف کیخلاف اقامہ کیس کل سماعت کیلئے مقرر

khwaja Asif
اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف اقامہ کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کیخلاف کیس کل پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے تحریری جواب طلب کررکھا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیرخارجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں خواجہ آصف پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے ان کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ اقامہ چھپانے پر خواجہ آصف صادق اور امین نہیں‘ رہے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔