جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی: ’تاکہ آئندہ دہشت گرد سکول میں بچوں کو گولیاں نہ مار سکیں‘

جماعت الدعوۃ
جماعت الدعوۃ
پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے‘ کہ اگرچہ بین الاقوامی سطح پر کئی تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے‘ لیکن اس حوالے سے پاکستان سوچ سمجھ کر اقدامات کر رہا ہے۔
بی بی سی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا نہیں‘ ہے‘ کہ ہم بندوقیں لے کر اپنے ہی ملک پر چڑھ دوڑیں گے بلکہ وہ وقت گزر گیا، اب ہم نپے تلے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ جماعت الدعوۃ کے خلاف حالیہ کارروائی کا امریکہ سے تعلق نہیں‘ بلکہ یہ آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ہم نے پاکستان کی سرزمین کو ان سے پاک کرنا ہے‘، جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی سوچ سمجھ کر کی جا رہی ہے‘ تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہو سکے اور آئندہ دہشت گرد کسی سکول میں بچوں کو گولیاں نہ مار سکیں۔‘ اسی بارے میں مزید پڑھیں ’پاکستان نے کئی برسوں سے ڈبل گیم کھیلی ہے‘‘ امریکہ اور پاکستان ایک دوسرے کا کیا بگاڑ سکتے ہیں‘؟ امریکہ نے پاکستان کو کتنی امداد دی؟ پاکستان امریکہ تعلقات، کبھی نرم کبھی گرم امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کو امریکی حکام کی جانب سے حالیہ بیانات کے بعد ’نکتہ انتہا’ قراد دیا اور کہا کہ حالیہ چند ماہ میں امریکی قیادت سے مثبت گفتگو ہوتی رہی لیکن ’عوامی سطح پر منفی تاثر دیا جاتا ہے۔
‘ وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ پاکستان ضربِ عضب کے بعد کا پاکستان ہے‘، جو شہریوں، جوانوں اور افسران کی قربانیوں اور کامیاب آپریشنز کے بعد حاصل ہوا ہے۔
’امریکہ ہم سے انسدادِ دہشتگردی سیکھنے کی بجائے دشنام طرازی کر رہا ہے۔
‘ وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی خرابی میں انڈیا کے ’بلاواسطہ کردار‘ کی وجہ خطے میں مضبوط ہوتے چین اور پاکستان کی چین سے قربت کو قرار دیا اور کہا کہ ’انڈیا پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین بھی استعمال کر رہا ہے۔
‘ امریکہ سے تعلق دوستی اور دشمنی سے آگے امریکہ وزیر دفاع کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت ہوتی رہی ہے‘ لیکن دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹیجک ڈائیلاگ اب بھی معطل ہے۔
وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ تعاون کی زبان میں بات ہونا چاہیے، ’منفی اور دھمکی کی زبان استعمال کی گئی تو پاکستان کے عوام، منتخب حکومت اور افواج کو سخت ترین تحفظات ہیں۔
‘ خیال رہے‘ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کے آغاز میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ گذشتہ ڈیڑھ دہائی میں اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں‘ دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here