بلوچستان میں وزیرِ اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد پر حکمراں جماعت ن لیگ میں اختلاف

وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری
وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے ساتھ ہی ان کی اپنی جماعت نواز لیگ میں سنگین اختلافات سامنے آ گئے‘ ہیں۔
ان اختلافات کے بعد وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے نواز لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے منگل کی شب میر سرفراز بگٹی کی فوری برطرفی کی سمری گورنر بلوچستان کو بھجوا دی ہے۔
تاہم وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اپنی برطرفی کے فیصلے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
رات گئے‘ ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا ’میری برطرفی کی خبر سچ نہیں‘ ہے‘ کیونکہ میں اپنا استعفیٰ پہلے ہی گورنر کو دے چکا ہوں۔‘ نواز لیگ میں یہ اختلافات وزیر اعلیٰ کے خلاف اس تحریک عدم اعتماد کے بعد سامنے آئے جو سابق ڈپٹی سپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے رکن میر عبد القدوس بزنجو کے علاوہ مجلس وحدت المسلمین کے رکن آغا رضا نے بلوچستان اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں جمع کرائی۔ اس تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین کے دستخط ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here