پی سی بی کا ایف آئی اے کو ’’خفیہ‘‘ خط لیک

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو لکھا گیا ’خفیہ‘ خط لیک ہو کر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا،بعض حلقوں کا کہنا ہے‘ کہ ایک آفیشل نے صرف موبائلز کے فرانزک جائزے کیلیے درخواست کا موقف درست ثابت کرنے کیلیے اسے خود لیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھا گیا ایک انتہائی ’کانفیڈنشل لیٹر‘ لیک ہو کر سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے‘، اس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے درخواست کی گئی ہے‘ کہ وہ چند موبائل فون کا فرانزک جائزہ لے،اس سے حاصل ہونے والا مواد بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سپرد کیا جائے جو اسے بطور ثبوت پی ایس ایل فکسنگ کیس کی سماعت کرنے والے ٹریبیونل کے سامنے پیش کرسکے گا۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس بات پر اصرار کیا تھا کہ بورڈ کی جانب سے تحقیقات کیلیے ایف آئی اے کو کوئی خط ہی نہیں‘ لکھا گیا، اگر ایسا ہے‘ تو خط سامنے لایا جائے،بعد میں نجم سیٹھی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھاکہ ہم نے صرف موبائل ڈیٹا حاصل کرنے کیلیے خط لکھا ہے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔