واٹس ایپ نے فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا

فیس بک کو نیا دھچکا لگ گیا، کیلیفورنیا: ڈیٹا چوری اسکینڈل سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ کے شریک بانی صارفین سے فیس بک اکاؤنٹس ختم کرنے کا کہہ دیا ۔ اسے بھی پڑھیں:  جرمنی میں سوشل میڈیا سائٹس پر نفرت آمیز مواد کے خلاف قانون فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے انکشاف کے بعد اس سوشل میڈیا سائٹ کے خلاف امریکا میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ منفی خبروں کی وجہ سے جہاں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو صرف ایک دن میں 6 ارب ڈالرز کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا و کمپنی کی ساکھ کو بھی دھچکا لگا ۔ اسے بھی پڑھیں:  شمالی کوریا تیل کی فراہمی کے حوالے سے شکست میں دوسرا جہاز لے لیا واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ ’یہ وقتفیس بک  ڈیلیٹ کرنے کا ۔‘ برائن ایکٹن کی جانب سے یہ بیان فیس بک کے خلاف امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کے آغاز کے فوری بعد سامنے آیا ۔ اسے بھی پڑھیں:  سوشل میڈیا کا ڈیٹا انسانی مزاج معلوم کرنے میں مددگار واضح ر کہ 4 سال قبل فیس بک نے پیغام رسانی کی سب سے مقبول موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز میں نقد اور حصص کی صورت میں خرید لیا تھا۔ اسے بھی پڑھیں:  کم ڈیٹا استعمال کرنے والا، ہلکا پھلکا ’ٹویٹر لائٹ‘ واٹس ایپ کے شریک بانی کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے پیغام کے بعد ٹوئٹر پر #DeleteFacebook ہیش ٹیگ وائرل ہوگیا۔ صارفین اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے فیس بک تنازع پر اپنے ردعمل کا اظہارکرر ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply