گھریلو ملازمین کی بھرتی کیلئے موبائل ایپ آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت محنت اور سماجی ترقی نے اسمارٹ فون پر ایک نئی ایپلیکیشن متعارف کرائیجس کے ذریعے گھریلو ملازمین کو بھرتی کیاجاسکتا ۔وزارت نے اپنے الیکٹرانک پروگرام پر یہ نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی ۔ اس کو تمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر استعمال کیا جاسکتا ۔مسنید ایپلی کیشن سے دفاتر میں کاغذی کارروائی کم کرنے اور ملازمین کی بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کی ضمانت بھی ملے گی۔دفاتر کے متعدد مالکان نے اس نئی سروس کا خیرمقدم کیااور کہاکہ اس سے سرخ فیتے کا خاتمہ ہوگا اور کاغذی کارروائی میں بھی 40 فی صد تک کمی لائی جاسکے گی۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply