’’اسمارٹ‘‘ فون نوجوان نسل میں ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کا سبب

لاس اینجلس: امریکی ماہرین نے خبردار کیاکہ اسمارٹ فون کا استعمال بڑھنے سے نئی نسل میں گردن اور ریڑھ کی ہڈی سے متعلق تکالیف میں بھی اضافہ ہورہاجو انتہائی تشویشناک ۔ سیڈارز سینائی میڈیکل سینٹر لاس اینجلس میں کی گئی تحقیق کے محققین کا کہنا کہ اسپتالوں میں گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی شکایت لے کر آنے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ، البتہ زیادہ تشویش کی بات یہکہ ان تکالیف میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتملجن اصولی طور پر ایسی کوئی شکایت ن ہونی چاہیے کیونکہ ریڑھ کی ہڈی اور گردن میں درد جیسی کیفیات عام طور پر ادھیڑ عمری یا بڑھاپے میں نمودار ہوتی ۔ ابتدا میں ماہرین کو معلوم ہوا کہ گردن کی تکلیف کی شکایت کرنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اکثریت نہ صرف روزانہ زیادہ وقت کے لیے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادی تھی بلکہ پورے دن میں درجنوں ٹیکسٹ میسجز کیا کرتی تھی۔ ماہرین نےاسمارٹ فون کے زیادہ استعمال اور ریڑھ کی ہڈی/ گردن کی تکلیف کا آپس میں تعلق دریافت کرنے کے لیے مزید چھان بین کی تو انکشاف ہوا کہ جو لوگ چلتے پھرتے اور اٹھتے بیٹھتے، ہر وقت اسمارٹ فون استعمال کرنے کے عادی ہوتےان اس مقصد کے لیے زیادہ دیر تک اپنی گردن بھی خاص انداز میں ٹیڑھی کرکے رکھنا پڑتیاور اگر وہ بیٹھے ہوں تو ٹیکسٹ میسج پڑھنے یا بھیجنے کے لیے ان عام طور پر جھکنا پڑتاجس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی میں بھی خاصی دیر کے لیے خم پڑ جاتا ، اگر یہی سلسلہ لمبے عرصے تک برقرار ر تو اس کے نتیجے میں ریڑھ کی ہڈی اور گردن میں مستقل شدید درد ہوسکتا ۔ اس سے پہلے طبّی ماہرین یہ معلوم کرچکےکہ سر جھکا کر ٹیکسٹ میسج بھیجنے یا وصول کرنے سے گردن پر دباؤ پڑتااور وقتی تکلیف ہوسکتیجب کہ اس کیفیت کو ’’ٹیکسٹ نیک‘‘ (text neck) کا نام دیا گیا تھا تاہم ریڑھ کی ہڈی اور گردن میں مسلسل رہنے والی تکلیف اس قصے کا ایک نیا پہلو تھی۔ اپنی ابتدائی دریافت کی مزید تصدیق کے لیے ماہرین نے مختلف امریکی اسپتالوں سے ریڑھ کی ہڈی اور گردن کے درد میں مبتلا مریضوں کے اعداد و شمار جمع کیے جن کا تجزیہ کرنے پر ان کے خیالات درست ثابت ہوئے۔ ’’دی اسپائنل جرنل‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے اپنے ایک ریسرچ پیپر میں ماہرین نے خبردار کیاکہ اگر اسمارٹ فون کے استعمال میں احتیاط نہ برتی گئی تو شاید ہماری آئندہ نسل کم عمری ہی سے ریڑھ کی ہڈی اور گردن کی ایسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے گی جو فی الحال صرف ادھیڑ عمر اور بوڑھے افراد ہی سے مخصوص تصور کی جاتی ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply