انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’’آئی لو پاکستان ‘‘

’انوپم کھیر ان دنوں امریکا کے شہر لاس اینجلس میں موجود فوٹو:فائل  ممبئی: بھارتی ادکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جب کہ ہیکر نے اس پر ’’آئی لو پاکستان‘‘ کا پیغام لگادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس پر ترکی کا جھنڈا پوسٹ کردیا گیا جب کہ ساتھ ہی ترکش زبان میں کوئی پیغام بھی لکھا گیا لیکن ہیکر نے پوسٹ کے آخر میں انگریزی میں ’آئی لوپاکستان‘  بھی لکھ دیا۔ ٹوئٹر کی جانب سے بھی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں ہمارے ایک صارف کی پریشانی کو جلد ہی دور کردیا جائے گا۔ Our teams are working to resolve an issue affecting a small number of Indian users. We will notify affected account holders directly. Reminder: do not click on links in DMs coming from unknown accounts. For security advice & best practice, read here: https://t.co/Wb8g07EjfD — Twitter Support (@TwitterSupport) February 6, 2018 دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیاجو مجھے متعدد دوستوں کے ذریعے پتہ چلا تاہم میں اس وقت لاس اینجلس میں موجود ہوں اور ہیکنگ کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے بات ہوگئی ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔