تینوں خانز پر بالی ووڈ کے 600 کروڑ روپے داؤ پر

سلمان خان
سلمان خان

تینوں خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر خان پر ہر سال کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ؛

ممبئی: بالی ووڈ پر راج کرنے والے تینوں خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر خان پر ہر سال کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی رواں سال بھی تینوں خانز پر بھارتی فلم انڈسٹری نے اربوں روپے کی رقم لگائی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والےبالی ووڈ کے تینوں خانزسلمان، شاہ رخ اور عامر خان پر بھارتی فلم انڈسٹری میں ہر سال اربوں روپے لگائے جاتےاور اتنا ہی ن اس رقم میں ہر سال اضافہ ہوتا جاتا کیونکہ بھارت کے علاوہ پوری دنیا کے شائقین بالی ووڈ کے کسی دوسرے اداکار کے مقابلے میں تینوں خانز کی فلمیں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ۔ اس سال بھی تینوں خانز پر تقریباً600 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی جب کہ سلمان خان کی فلموں پر باقی دونوں خانز سے زیادہ تقریباً 230 کروڑ کی رقم لگائی گئی ۔ یہی وجہکہ سلمان کے جیل جانے کی صورت میں بھارتی فلمسازوں اور پروڈیوسروں کو اپنا پیسہ ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا تاہم دبنگ خان کی ضمانت کے باعث ان کی جان میں جان آئی۔

سلمان خان کی رواں سال دو فلمیں ’’ریس3‘‘اور’’دبنگ3‘‘ریلیز ہوں گی دونوں فلموں کا بجٹ کروڑوں میںجب کہ ریلیز سے قبل ہی دونوں فلموں کی سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کے ساتھ رواں سال میدان میں اتریں گے، فلم کا بجٹ 210 کروڑ روپےجس کے ساتھ یہ فلم رواں سال کی دوسری مہنگی ترین فلم قراردی جارہی ۔

بالی ووڈ میں پچھلے کچھ عرصے سے مشکلات کا شکارےچ بھی اس سال فلم’’زیرو‘‘کے ذریعے ایک بار پھر اپنی دھاک جمانے آئیں گے۔ 150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔