اداکارہ عائشہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

عائشہ خان اور میجر عبقہ کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد میں انجام پائی؛ کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان گزشتہ روزمیجر عبقہ ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں دونوں کے نکاح کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق خوبرو اداکارہ عائشہ خان گزشتہ روز میجر عبقہ ملک کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں دونوں کا نکاح  اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی سے لیکن خوشگوار ماحول میں انجام پایا۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: مداح نے ورون دھون کا ٹریفک چالان کرا ڈالا نکاح کے روز عائشہ خان سنہرے اور ہلکے ہرے رنگ کے غرارے میں کسی شہزادی سے کم ن لگ رہی تھیں جبکہ میجر عبقہ ملک بھی سنہری اور سفید رنگ کی شیروانی میں راجکمار لگ ر ۔ دونوں کے نکاح کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ ان کے چاہنے والوں نے عائشہ اور عبقہ کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس سے قبل عائشہ خان کی رسم حنا اور مایوں کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔ عائشہ کی مہندی کی تقریب میں ان کے دوست حمزہ علی عباسی پیش پیش رجبکہ عبقہ اور عائشہ کے رقص نے تقریب میں چار چاند لگادئیے ۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: سوشل میڈیا حامیوں کو لاپتہ کیا جارہا ، نواز شریف واضح ر کہ کئی برسوں تک شوبز پر حکمرانی کرنے والی عائشہ خان نے شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاجس کا اعلان انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کیاتھا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔