معروف متنازعہ ماڈل متیرا کا ایسا بے ہودہ اشتہار منظر عام پر کہ عوام غصے سے آگ بگولا ہو گئی

لاہور(این این آئی ) اداکارہ و ماڈل متیرا کے ٹی وی کمرشل پر عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اشتہار فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ و ماڈل متیرا کا ایک ٹی کمرشل آن ایئر اس ٹی وی کمرشل میں وہ ایک میڈیکل سٹور سے بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے پراڈکٹ طلب کرتیجبکہ اس سے پہلے کھڑا شخص بھی وہ ہی حاصل کرنا چاہتامگر ہچکچاہٹ کی بناء پر وہ میڈیکل سٹور والے کو اس پراڈکٹ کا نام ن بتاتا اور اسی اثناء میں اداکارہ وماڈل متیرا میڈیکل سٹور میں داخل ہوتیاور بے دھڑک ہوکر بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے استعمال کی جانے والی پراڈکٹ طلب کرتی اس ٹی وی کمرشل کے آن ایئر ہونے پر عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔یوتھ ایکشن کمیٹی لاہور کے چیئرمین چوہدری شکیل احمد اورصدر سید گوہر عابد نے پیمرا کے چیئرمین سے مطالبہ کیاکہ اس ٹی وی کمرشل پر فوری پابندی عائد کی جائے کیونکہ ہمارے بچے اس کمرشل کو دیکھ کر سوال کرتےجس کا ہمارے پاس کوئی جواب ن ہوتا ۔ انہوںنے کہا کہ حیرتکہ اس طرح کی پراڈکٹ کے حوالے سے کس طرح اجازت دی گئی ۔ہماری اعلیٰ عدلیہ سے اپیلکہ وہ اس ٹی وی کمرشل کے حوالے از خود نوٹس لے کر پیمرا کو پابند کرے کہ وہ اس اشتہار پر بند ش عائد کرے ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔