پریانکا کی ’بھارت‘ میں انٹری پرسلمان خان کا طنز

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ 2019 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ’بھارت‘ میں کام کرنے پر پریانکا چوپڑا کو طنزیہ انداز میں خوش آمدید کہا۔ بالی ووڈ کی صفہ اول اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ گزشتہ تین سال سے ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا رہی اور اور کئی پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروفجس میں مشہور ٹی وی شو ’کوانٹیکو‘ بھی شامل   اور اپنے مصروف شیڈول کے باوجود وہ علی عباس کی فلم ’بھارت‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اپنی نئی فلم ’بھارت‘ میں پریانکا کے ساتھ کام کرنے پر خوشو انہوں نے پریانکا کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واپس بھارت آنے پر طنزیہ انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد آپ کو دیکھے گے، ویسے ہماری فلم ہندی ۔ دوسری جانب فلم ’بھارت‘ کے معروف ہدایتکار علی عباس ظفر نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے پریانکا کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی لکھا کہ بھارت کی مٹی اور ہوا کو آپ کا انتظار ۔ واضح ر کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں چند روز قبل ہی پریانکا چوپڑا کو فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا جب کہ فلم 2019 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔