بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

ممبئی: پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف 24 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک نے ممبئی پولیس کمشنر کو بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ’’ بگ ڈیل‘‘ کمپنی نے ٹی وی اشتہارات کے ذریعے آن لائن بیڈ شیٹس فروخت کیجن کی مالیت 24 لاکھ سے زائد بنتیلیکن ان سب فروخت کی گئی بیڈ شیٹس کی رقم ٹیکسٹائل کمپنی کو ن ملی اور متعدد بار رقم کا تقاضہ بھی کیا گیا جس کے باوجود واجب الادا رقم ن دی گئی لہذا ’’بگ ڈیل‘‘ کمپنی کے ڈائریکٹرز شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے خلاف  مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس نے ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے درخواست کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ممبئی کے بھاونڈی پولیس اسٹیشن میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیالیکن تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں ن لائی گئی ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔