صباقمرقندیل بلوچ کی زندگی پربننے والی فلم میں مرکزی کرداراداکریں گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ماڈل قندیل بلوچ جس کوغیرت کے نام
پرقتل کردیاگیاتھا۔اب غیرت کے نام پرقتل ہونےوالی قندیل بلوچ
کی زندگی پرفلم بنانے کافیصلہ کیاگیاہے اورقندیل بلوچ کی
زندگی پربننے والی اس فلم میں معروف فنکارہ صباقمر مرکزی
کرداراداکریں گی ۔واضح رہے کہ معروف ماڈل قندیل بلوچ نے سوشل
میڈیاپرپاکستان اوربیرون ممالک بہت شہرت پائی تھی اورگزشتہ
سال قندیل بلوچ کے بھائی نے اس کوغیرت کے نا م قتل کردیاتھا۔

اب قندیل بلوچ کی زندگی پرفلم بنانے کافیصلہ کیاگیاہے
۔اس حوالے سے صباقمرکے مداحوں نے سوشل میڈیاپراس فلم کی
تصویریں شیئرکی ہیں جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ صباقمرقندیل بلوچ
کے روپ میں نظرآرہی ہیں اورسوشل میڈیاصارفین اس پرمختلف
تبصرے بھی کررہے ہیں ۔تاہم ابھی تک اس بارے میں حتمی اعلان
نہیں کیاگیاہے کہ اس فلم میں صباقمرکے علاوہ کون کون سے
فنکارکا م کریں گے اوراس فلم کی شوٹنگ کہاں کی جائے گی