رنویرسنگھ اب کرکٹر بنیں گے

ممبئی: تاریخی واقعات پر مبنی کامیاب فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنویر سنگھ ایک بار پھر تاریخی پس منظر پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 میں ورلڈ چیمپئن بننے کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں جب رنویر سنگھ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور جیسے ہی معاملات طے پائیں گے سب کو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی پر بننے والی اس فلم کا نام ابھی فائنل ن کیا گیا جبکہ یہ فینٹم فلم پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی اور کبیر خان اس کے ہدایت کار ہوں گے۔

خیال ر کہ 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارت نے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر لارڈز کے میدان میں ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس وقت بھارتی ٹیم کے کپتان کپل دیو ۔