کرن جوہر کے جڑواں بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

kiran johar

ممبئی: بھارتی ہدایت کار اور فلمساز کرن جوہر کے جڑواں بچوں یش اور روحی کی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور فلمساز کرن جوہر نے پہلی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جڑواں بچوں روہی اور یش کی تصاویر شیئر کیں تو چند ہی لمحوں میں وہ وائرل ہو گئیں اور مداحوں کی جانب سے بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا پیار اور میری ماں اور میرے بچے روہی اور یش۔ ساتھ ہی انہوں نے رکھشا بندھن کی مبارکباد بھی دی۔

اس سے قبل کرن جوہر نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت کی خبر سنا کر نہ صرف بالی ووڈ انڈسٹری بلکہ مداحوں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا تھا البتہ انہوں نے آج تک اپنے بچوں کی تصاویر شیئر ن کی تھی مگر وہ وقتاً فوقتاً مختلف انٹریوز میں بچوں کا تذکرہ کرتے رہتے ۔

واضح ر کہ کرن جوہر نے رواں سال فروری میں سروگیسی عمل کے ذریعے باپ بننے کا اعلان کیا تھا۔