پریانکا چوپڑا بنیں گی اب عامر خان کی ہیروئن

Priyanka chopra

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم میں
عامر خان کے ساتھ کام کریں گی۔

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں
نے ہالی ووڈ میں بھی کامیابی سے اپنا فنی سفر جاری رکھا ہوا ہے،
اس سلسلے میں پہلے اردو کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر
بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا اور اس کے بعد انہوں نے
سنجے لیلا بھنسالی کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔

لگاتار دو انتہائی اہم فلمیں چھوڑنے کے بعد اب اطلاعات گردش میں
ہیں کہ عامر خان کی آئندہ فلم میں پریانکا بھی شامل ہوں گی۔ عامر
خان بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں اور
اس میں مرکزی کردار بھی وہی ادا کریں گے۔ فلم میں پریانکا چوپڑا
عامر خان کی بیوی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کئی
فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں تاہم عامر کے ساتھ ان کی یہ پہلی فلم
ہوگی۔

Leave a Reply