ادتیا پنچولی نے کنگنا رناوت کو پاگل قرار دے دیا

kangna ranawat

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ادتیا پنچولی نے کنگنا رناوت کی جانب سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے نہ
صرف انہیں پاگل قرار دیا ہے بلکہ اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی
کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت خبروں میں رہنما بخوبی جانتی ہیں یہی
وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ متنازع بات ہی کرتی ہیں جسے میڈیا بھی خوب
بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، بھارتی میڈیا انڈسٹری میں اقربا پروری
کی بات ہو یا بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام نہ کرنے اعلان، یا پھر
ہریتھک روشن کے ساتھ افیئر سے لے کر شادی کرنے تک کا معاملہ،
کنگنا نے ہر موضوع کو اپنی شہرت کے لیے بخوبی استعمال کیا مگر
حالیہ انٹریو میں وہ ادتیا پنچولی پر الزامات لگانے پر مشکل میں
پھنس گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے بھارت کے مشہور ٹی
وی شو ’آپ کی عدالت‘ کے میزبان رجت شرما کو انٹریو دیتے ہوئے اپنے
سابق بوائے فرینڈ ادتیا پنچولی پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں
تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس کی وجہ سے مجھے جوانی میں شدید صدمہ
پہنچا، ادتیا نے کنگنا کے کے بیان پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے
قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک انٹریو میں ادتیا پنچولی نے کنگنا کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا
کہ شوبز انڈسٹری میں اس طرح کوئی بھی دوسروں پر الزامات نہیں
لگاتا جب کہ مجھے ہریتھک روشن سمیت دیگر اداکاروں کے حوالے سے
کوئی معلومات نہیں البتہ میرے متعلق جو بات کہی گئی وہ سراسر جھوٹ
پر مبنی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ انہوں نے کہا
کہ اس بیان سے میرا خاندان بہت متاثر ہوا ہے لہذا کنگنا کو اب یہ
الزام ثابت بھی کرنا ہو گا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہ مجھے اس بیان سے تکلیف تو ضرور ہوئی
ہے لیکن ساتھ ہی مجھے کنگنا کی فکر بھی ہو رہی ہے کیوں کہ وہ بہت
باصلاحیت ادکارہ ہے لہذا اسے تمام افراد سے رحمدلی اور اچھے اخلاق
سے پیش آنا چاہیے لیکن اس کے خیال میں پوری دنیا میں صرف وہی
ہیروئن اور باقی سب ولن ہیں۔

Leave a Reply