دپیکا ٹیکس ادا کرنے والی اداکاراؤں میں سرفہرست

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکارہ بن گئیں جنہوں نے گزشتہ سال 10 کروڑ ٹیکس دیا۔ بالی ووڈ میں اداکار ہی نہیں‘ اداکارائیں بھی خوب کمائی کرتی ہیں‘ اور صف اول کی اداکاراؤں کی فلم میں کام کرنے کی فیس بھی 10 کروڑ سے زائد ہے‘ جب کہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے شامل ہیں‘ لیکن اب ٹیکس دینے کی فہرست میں بڑے بڑے نام شامل ہی نہیں‘ ہیں۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکاراؤں کی لسٹ میں سر فہرست ہیں‘ جنہوں نے گزشتہ سال 10 کروڑ ٹیکس کی ادائیگی کی جب کہ اسی فہرست میں عالیہ بھٹ 4 کروڑ 30 لاکھ
کے ساتھ
دوسرے اور کرینہ کپور 3 کروڑ 90 لاکھ ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے‘ کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکاروں میں سر فہرست ہیں‘ جنہوں نے 44 کروڑ سے زائد ٹیکس کی ادائیگی کی ہے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔