ورون اور عالیہ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ نے بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرلی۔ بالی ووڈ اسٹارز ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ فلم بینوں کے دلوں کو بھاگئی ہے‘ اور اس نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔
فلم
بھارت میں ریلیز کے 14 روز میں ہی 100 کروڑ 74لاکھ
کی کمائی کرکے رواں سال کی چوتھی بڑی فلم بن گئی ہے‘ جب کہ فلم نے دنیا بھر میں میں بھی 33 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے‘ اور اس طرح مجموعی طور پر 170 کروڑ سے زائد کمائی کرلی ہے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔