سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کا ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ بزنس

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی کمائی کرکے
ریکارڈ بنا لیا۔ سلمان خان کے مداح ان کی فلموں کا بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں‘ اور ان کی فلمیں 300 کروڑ سے زائد کمائی کرتی ہیں‘ جب کہ کنگ خان کو باکس آفس کا سلطان بھی کہا جاتا ہے‘ جن کی فلمیں باکس آفس پر ناکامی پر بھی 150 کروڑ کی کمائی کرتی ہیں‘ لیکن اب سلو میاں نے انڈسٹری میں ایک اور منفرد ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی ڈیل کرلی ہے۔
نریندرا ہیراوت اسٹوڈیوز نے فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس سینٹرل انڈیا کے علاوہ پورے بھارت کے لیے خریدے ہیں‘ جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔
سلو میاں کی فلم نے شاہ رخ خان کی
’’دل والے‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے‘ جس نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔ Advertisement واضح رہے‘ کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں سلمان خان، سہیل خان اور چینی اداکارہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔