ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ششی کپور گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر ، ان کی موت پر مداحوں اور شوبز اسٹارز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے لیے تعزیتی پیغامات بھی بھیجے ، ویسے تو لیجنڈری اداکار کی کم وبیش ہر خواہش ہی پوری ہوئی لیکن اُن کی ایک ایسی بھی خواہش تھی جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے کوشش تو کی لیکن زندگی نے ان یہ موقع ن دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا فانی سے رخصتی سے قبل ششی کپور کی بہت سی خواہشات تھی لیکن اُن کی سب سے بڑی خواہش لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنا تھی اور اس حوالے سے وہ ایک ایسی فلم بھی بنا رجس میں وہ دلیپ کمار کو مرکزی کردار کے طور پر دیکھنا چاہتےاور انہوں نے اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے فلم کا اسکرپٹ تک تیار کرلیا تھا لیکن اُن کی صحت نے ان یہ موقع ن دیا، وہ کافی عرصے بیمار ر جس کی وجہ سے یہ فلم کبھی نہ بن سکی اور آخر کار ان کی خواہش بھی ان کے ساتھ دم توڑ گئی۔ واضح ر کہ ششی کپور نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ سے کیا جب کہ 1961  میں ریلیز ہونے والی فلم’’دھرم پترا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا، لیجنڈری اداکار نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی لازوال فلموں میں کام کیا،  ان کی فلم ’دیوار‘ کے ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ‘ سے ان خوب شہرت ملی۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔