2017 میں تنازعات کا شکار ہونے والی پاکستانی شخصیات

رواں سال پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکار تنازعات کی زد میں آئے؛ فوٹوفائل کراچی: ’’تنازعات‘‘شوبز انڈسٹری کا حصہ ، اگر یہ کہا جائے کہ شوبز انڈسٹری تنازعات کے بغیرادھوریتو غلط نہ ہوگا، شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکارخود کوتنازعات سے دور رکھنے کی چا کتنی ہی کوشش کرلیں لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہو ہی جاتاجس سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ۔ تاہم یہ بھی حقیقتکہ تنازعات شہرت حاصل کرنے کا بہترین طریقہلہٰذا بہت سے فنکار جان بوجھ کر تنازعات میں الجھتےتاکہ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بات کی جائے۔ رواں سال بھی پاکستان شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکار تنازعات کی زد میں آئے۔ نیلم منیر: پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی رواں سال کی ابتدا میں ایک ویڈیو منظرعام پرآئی جس میں وہ اپنی کار میں بھارتی گانے’ماہی وے‘ پرڈانس کرتی نظر آرہی ۔ اس ویڈیو نے نیلم منیرکی مقبولیت میں یک دم اضافہ کردیا، گو کہ یہ مقبولیت  منفی تھی اور لوگ نیلم کے ڈانس کرنے کے انداز پرسخت تنقید کررلیکن کہتےنا کہ بدنام نہ ہوں گے تو نام نہ ہوگا، نیلم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔  حال ہی میں فلم ’چھپن چھپائی‘کی تشہیر کے دوران بھی لوگ نیلم سے فلم سے متعلق سوالات کرنے کے بجائے اسی ڈانس کی فرمائش کرتے ر۔ وینا ملک اور اسد خٹک کی علیحدگی کا ڈراما: وینا ملک کا ذکرہواورتنازعات کانام نہ لیا جائے یہ ناممکن ۔ ’’اسکینڈل کوئین‘‘ اور’’تنازعات کی ملکہ‘‘ کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ ومیزبان وینا ملک اسد خٹک کے ساتھ شادی کرکے خوشگوار زندگی گزاررہی تھیں کہ رواں سال اچانک دونوں کی علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئیں۔ خبریں سامنے آنے کے بعد وینا  بھی میڈیا پرآگئیں اور اسد سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نجب کہ اسد خٹک وینا سے علیحدگی ن چاہتے ۔ تاہم چند نامور شخصیات کی مداخلت کے بعد وینا نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیااورآج یہ جوڑا ایک بار پھر خوشگوار زندگی گزاررہا ۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین خوش نانہوں نے اس واقعے کو وینا ملک کی جانب سے سستی شہرت حاصل کرنے کا ڈراما قراردیاتھا۔ صبا قمر: نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر رواں سال بالی ووڈ میں فلم ’ہندی میڈیم‘کے ذریعے ڈیبیو کرنے کے باعث تو خبریں میں ر لیکن رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے کے بعد تنازعات کا شکار ہوگئیں۔ دراصل صبا قمر رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز میں عمدہ پرفارمنس کے باعث نامزد تھیں لیکن صبا نے یہ کہہ کر اپنا نام واپس لے لیا کہ میں نے پہلی بار اچھا کام ن کیابلکہ گزشتہ دس برسوں سے انڈسٹری میں کام کررہی ہوں لیکن لوگوں کو اب اچانک احساس ہوا کہ میں نے اچھا کام کیاصرف اس لیے کہ میں بالی ووڈ میں کام کرچکی ہوں۔ اپنا موقف بیان کرنے کے ساتھ انہوں نے شو کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھائے کہ آخر کس بنا پراس ایوارڈ شو میں لوگوں کو ایوارڈ دئیے جاتے ۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: 2017 میں بالی ووڈ پر پاکستانی اداکاراؤں کا راج ساحرلودھی: پاکستانی اداکارومیزبان ساحر لودھی بھی رواں سال رمضان میں اس وقت تنازعے کا شکار ہو جب انہوں نے رمضان شو میں شرکت کرنے والی لڑکی کو تقریر کے درمیان سے روک کر تنقید کرنی شروع کردی اور لڑکی پر خوب چلائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں بھی نامناسب گفتگو کی تھی۔ یہ معاملہ اتنا زیادہ متنازعہ ہوگیا تھا کہ پیمرا نے ساحر لودھی کو ٹرانسمیشن کے دوران معافی مانگنے کا حکم دیاتھا۔ عامر خان فریال مخدوم: سال 2017 کے تنازعات کی اگر بات کی جائے تو اس کا ذکر پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے بغیرادھورا ۔ رواں سال کا سب سے بڑا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب فریال مخدوم نے اپنے سسرالیوں پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ان کے سسرال والوں کا رویہ درست ن۔ فریال کےالزامات سے تنگ آکر عامر خان نےاپنی اہلیہ سےعلیحدگی کا اعلان کردیا تاہم پورے سال سوشل میڈیا پرجاری رہنے والی جنگ کے بعد بالآخر دونوں نے اپنےاختلافات بھلاکر دوبارہ ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ماہرہ خان متنازع تصاویر: سال 2017 کا ایک اور تنازع اس وقت سامنے آیا جب ماہرہ خان کی مختصر لباس میں سگریٹ پیتے ہوئے چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر نے پاکستان اور بھارت کے میڈیامیں ہلچل مچادی جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےماہرہ خان پر مختصر لباس پہن کر غیرمرد کے ساتھ سگریٹ پینے پر سخت تنقید کی گئی، بعد ازاں ماہرہ خان نے ان تصاویرپراپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکا اورلڑکی کا ساتھ گھومنا معمولی باتتاہم انہوں نے اس واقعے سے سبق حاصل کیا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔