مداح نے ورون دھون کا ٹریفک چالان کرا ڈالا

vron dhon
ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون کو مداح کے ساتھ سڑک پرسیلفی لینے کے چکر میں چالان بھرنا پڑگیا۔ بالی ووڈ کو یکے بعد دیگر بلاک بسٹر فلمیں دینے والے نوجوان اداکار ورون دھون حال ہی میں فلم ’جڑواں ٹو‘ کی کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں‘ یہی وجہ ہے‘ کہ ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے‘ اور وہ مداحوں میں فوری گھل مل جانے کی وجہ سے بھی خاصے مقبول ہیں‘ لیکن ٹریفک کے دوران مداح کی خوشی کے خاطر سیلفی لینا اداکار کو مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ممبئی کی ٹریفک میں پھنسے تو اس دوران ان کی کار کے ساتھ ایک رکشہ کھڑا ہوا جس میں موجود خاتون مداح نے ورون کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تو اداکار بھی پیچھے نہ رہے‘ اور گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کے بعد سر باہر نکال کر سیلفی لے لی جو ممبئی پولیس کو بالکل پسند نہ آئی اور انہوں نے ورون کو چالان تھمادیا۔ .@Varun_dvn These adventures surely work on D silver screen but certainly not on the roads of Mumbai! U have risked ur life,ur admirer’s & few others. V expect better from a responsible Mumbaikar & youth icon like U! An E-Challan is on d way 2 ur home. Next time, V will B harsher pic.twitter.com/YmdytxspGY — Mumbai Police (@MumbaiPolice) November 23, 2017 ممبئی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر سیلفی کی تصویریں پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ اس طرح کے ایڈوینچر ممبئی کی سڑکوں پر نہیں‘ بلکہ سلور اسکرین پر اچھے لگتے ہیں‘ جب کہ آپ نے اس حرکت سے آپنی اور مداح سمیت کئی افراد کی جان خطرے میں ڈالی،  ہم آپ کے جیسے ذمہ دار شہری اور نوجوانوں کے رول ماڈل سے ایسی اُمید ہرگز نہیں‘ رکھتے تھے‘، تاہم فی الحال اس حرکت پر ای چلان آپ کے گھر بھجوا رہے‘ ہیں‘ لیکن اگلی بار اس سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ My apologies ???? Our cars weren’t moving since we were at a traffic signal and I didn’t want to hurt the sentiment of a fan but next time I’ll keep safety in mind and won’t encourage this. https://t.co/MEJk56EksG — Varun Dhawan (@Varun_dvn) November 23, 2017 ممبئی پولیس کی ٹوئٹ کے بعد اداکار نے بھی سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میری گاڑی ٹریفگ سگنل پر پھنس گئی تھی اور میں ایک مداح  کا دل نہیں‘ توڑنا چاہتا تھا لیکن اگلی بار میں اس بات کا خیال رکھوں گا اور ایسے اقدام کی حوصلہ افزائی نہیں‘ کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here