دپیکا کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی

deepika
ممبئی: بالی ووڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ایشیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں‘ جن کے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔
دور حاضر میں جہاں ٹیکنالوجی کے بہت سے فوائد ہیں‘ وہاں سب سے زیادہ فائدہ مداحوں کے لیے یہ ہے‘ کہ وہ بآسانی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں‘ یہی وجہ ہے‘ کہ اداکار بھی اپنے مداحوں سے قریب سے قریب تر رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں‘ تاکہ مداحوں کو باخبر رکھ سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے‘ جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے‘ ، دپیکا پہلی اداکارہ ہیں‘ جن کے انسٹاگرام پر اتنے فالوورز ہیں۔
ڈمپل گرل نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام کی جانب سے دی گئی شیلڈ کی تصویر بھی جاری کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام کا شکریہ ادا کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج یہ ایوارڈ وصول کرنے پر خاصی جذباتی ہیں‘ یہ سنگ میل میرے لیے ہمیشہ خاص رہے‘ گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here