کپل شرما نے سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا

couple sharmaa
ممبئی: نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو باکس آفس پر مات دے دی۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی فلم’فرنگی‘ کا انتظار شائقین کافی عرصے سے کررہے‘ تھے۔
فلم کی کہانی 1920 کی دہائی کی ہے‘ جس میں کپل شرما برطانوی فوج کے ہندوستانی سپاہی کا کردار نبھاتے نظر آرہے‘ ہیں‘ ۔ یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’فرنگی‘کا مقابلہ دپیکا پڈوکون کی ’پدماوتی‘سے تھا۔فلمی مبصرین کا کہنا تھا کہ ’پدماوتی‘ کپل کی فلم ’فرنگی‘کو بآسانی مات دے دے گی تاہم پدماوتی کی نمائش موخر ہونے کا  فائدہ کپل شرما کی فلم کو ہوا اور فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا ہے‘ جب کہ فلم  دبئی میں بھی پسند کی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق 25 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم اب تک 4 کروڑ 50 لاکھ کا  بزنس کرچکی ہے‘ جب کہ مستقبل میں بھی اچھا بزنس کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
#Firangi takes a GOOD START in UAE-GCC… Collects *approx* AED 325,000 [₹ 57.13 lakhs] on 62 screens on Thu. — taran adarsh (@taran_adarsh) December 1, 2017 دوسری جانب اپنی اداؤں اور خوبصورتی کے باعث لوگوں کو دیوانہ بنانے والی نامور بالی ووڈ اداکاری سنی لیون اور ارباز خاب کی فلم’تیرا انتظار‘کپل کی فلم کے آس پاس بھی نہیں‘ پہنچ سکی اور ریلیز کے پہلے روز صرف 45 لاکھ روپے ہی کماسکی جب کہ ویک اینڈ پر سنی فلم نے صرف 1 کروڑ کمائے ہیں۔
واضح رہے‘ کہ ارباز خان اور سنی لیون کو فلم ’تیراانتظار‘ سے بہت امیدیں وابستہ تھیں دونوں کے کیرئیر کاانحصار اسی فلم پر تھا تاہم فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔