آئی سی سی ایوارڈز: حسن علی 2017 کے ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر‘

کرکٹ
کرکٹ

کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز میں پاکستان کے حسن علی کو سنہ 2017 کا ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر‘ قرار دیا گیاجبکہ چیمپیئز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو شائقین نے سال کا بہترین لمحہ چنا ۔

سنہ 2017 کے لیے آئی سی سی کے ایوارڈ کا اعلان جمعرات کو کیا گیااور انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو سال کا بہترین کرکٹر اور کپتان قرار دیا گیا ۔

2017 کا ابھرتا ہوا عالمی کھلاڑی قرار دیے جانے پر حسن علی کا کہناکہ یہ ایوارڈ ان کے لیے اور پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ۔

حسن علی نے سنہ 2017 میں 18 ایک روزہ میچوں میں 17.04 کی اوسط سے 45 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ آئی سی سی کی ایک روزہ میچوں کے لیے بولروں کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت پہلے نمبر پر بھی ۔