علیم ڈار 350 میچز میں امپائرنگ کا سنگ میل عبور کرنے پرخوشی سے سرشار

علیم ڈار
علیم ڈار

آئی سی سی ایلیٹ امپائر بھرپور سپورٹ پر پاکستانی عوام کے بھی بے حد مشکور۔

لاہور: پاکستانی امپائر علیم ڈار 350 انٹرنیشنل میچز کا سنگ میل عبور کرنے پر خوشی سے سرشار ۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی، ،سری لنکانے بھارت کےخواب چکناچورکردیئے

آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے 350انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے کا سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ، ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ اتنے طویل عرصے تک انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرنا اعزازورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر آئی سی سی، پی سی بی اور پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : ویمنزورلڈ کپ؛ بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

علیم ڈار نے کہا کہ آج میں اس مقام پر پاکستان کی وجہ سے پہنچا ہوں، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اسی طرح ملک کا نام روشن کروں،عوام سے درخواستکہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ اپنی خدمات کا معیار آئندہ بھی برقرار رکھنے میں کامیاب رہوں۔

دوسری جانب اہم سنگ میل عبور کرنے پر سابق چئیرمین پی سی بی خالد محمود، سابق منیجر قومی ٹیم اظہر زیدی، ٹیسٹ کرکٹرز عبدالرزاق، عمران نذیر اور پی اینڈ ٹی جیمخانہ کے کھلاڑیوں نے علیم ڈار کو مبارکباد پیش کی ، انھوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ آئندہ بھی دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ملکی وقار میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت سے میچ میں کوہلی کی وکٹ حاصل کرنا سب سے اہم ہوگا، شاہد آفریدی

واضح ر کہ علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریزکے دوران 350 میچز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ اب تک 117 ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سپروائز کر چکے ،روڈی کوئٹزن نے اب تک 331میچز میں فرائض سرانجام دیے ۔