کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ 2-2 سے برابر

پاکستان نے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں لگاتار تیسرا میچ ڈرا کیا۔
گولڈ کوسٹ: کامن
ویلتھ گیمز ہاکی میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ 2-2 سے برابر
ہو گیا۔


پاکستان نے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ میں
لگاتار تیسرا میچ ڈرا کرلیا، اتوار کو قومی ٹیم اور انگلینڈ کے
درمیان کھیلے جانے والا میچ بھی 2-2 سے برابری پر اختتام
پذیر ہوا جب کہ گزشتہ میچ کی طرح اس بار بھی مبشر نے اختتامی
لمحات میں گول بناکر ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ گرین شرٹس گروپ
میں اپنا آخری مقابلہ 11 اپریل کو ملائیشیا سے کریں گے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم ویلز کے خلاف 1-1 اوربھارت سے
مقابلے کو 2-2 سے برابر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔