دورۂ برطانیہ میں پاکستان فخر زمان کو ڈیوڈ وارنر کی طرح استعمال کرے گا

فخر زمان
فخر زمان

کوچ نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ٹیسٹ میچزمیں جارحانہ انداز اپنانے کا عندیہ دیدیا۔

لاہور: پاکستان نے فخرزمان کو ڈیوڈ وارنر کی طرح اننگز کے آغاز کا موقع دے کر حریف کو دباؤ میں لانے کا منصوبہ بنا لیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی گالفر نے قطر اوپن امیچر چیمپئن شپ جیت لی

مکی آرتھر کی کوچنگ میں قومی ون ڈے ٹیم نے انگلینڈ میں کئی مضبوط حریفوں کو زیر کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی جیتی،گرین شرٹس عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبر ونلیکن ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال زیادہ اچھی ن،یونس خان اور مصباح الحق کا خلا پُرکرنے کیلیے بھی وقت درکار ، دونوں سینئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی ہی سیریز میں سری لنکا جیسی کمزور ٹیم نے پاکستان کو اس کی پسندیدہ شکار گاہ یو اے ای میں دبوچ لیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو شکست دے کر انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست نے کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کیلیے کئی سوالیہ نشان چھوڑ دیے، ان مسائل کا حل تلاش کرنے کیلیے ممکنہ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ۔

ہیڈ کوچ نے اشارہ دیاکہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز کا دبائو لینے کے بجائے جارحانہ انداز اپنایا جائے گا،ذرائع کے مطابق آرتھر کے کہنے پر ہی فخرزمان کو ممکنہ ٹیسٹ پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا، ان کا خیالکہ آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر طویل فارمیٹ میں بھی جارحانہ آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو دبائو میں لانے میں کامیاب ہوتے ر،اسی طرح فخرزمان بھی پاکستان کیلیے کارآمد ثابت ہوسکتے ۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : روس تیار ہوجائے! شام پر امریکی میزائل برسنے آر ، ٹرمپ کی دھمکی

مکی آرتھرکا کہناکہ میں اپنے کام اور ٹیم سے محبت کرتاہوں، کوششکہ کوچنگ کی ذمہ داری مکمل ہونے تک ایسا ٹیم کلچر اور ورثہ چھوڑ کر جائوں جو پاکستان کیلیے قابل فخر ہو۔