شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے

اتنے نیک مقصد کیلیے منتخب ہونے پر شکرگزار ہوں، شاہد آفریدی ، لاہور: شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 31 مئی کو لارڈز میں چیریٹی میچ کھیلیں گی جس کا مقصد کیریبیئن جزائز میں 2017 کے دوران آنے والے طوفانوں ارما اور ماریا سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے 5 بڑے وینیوز کی بحالی کیلیے فنڈز اکٹھے کرنا ۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

عالمی ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے، سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کرس گیل کو شامل کیا گیاجبکہ ڈوپنگ کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کے بعد آندرے رسل کو پہلی مرتبہ کیریبیئن اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : دبئی ٹیسٹ؛ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 482 رنز بناکرآؤٹ

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ اتنے نیک مقصد کیلیے منتخب ہونے پر شکرگزار ہوں، کرکٹ ایک بہت بڑی فیملی ، اس کے تمام ممبرز، ساتھیوں اور کرکٹ کے مداحوں کی جیسے بھی ممکن ہو مدد کرنا ہماری اخلاقی اور پروفیشنل ذمہ داری ۔

واضح ر کہ لارڈز کے ساتھ پاکستان ٹیم کی حسین یادیں وابستہ ، اسی میدان پر پاکستان نے سری لنکا کو ہراتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔