مصباح اور یونس کے کریئر کا اختتام

misbah

ڈومینیکا کے ونڈسر سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری
کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری
اننگز جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز
میں سات وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 277 رنز کی برتری حاصل ہے اور
دوسری اننگز میں اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

اس وقت کریز پر یاسر شاہ اور محمد عامر موجود ہیں۔

تفصیلی سکور کارڈ

’مصباح
نے پاکستان کا کیا بگاڑا تھا‘

سارا دن
ویسٹ انڈیز کی سست رفتار بیٹنگ

پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مصباح الحق
اور یونس خان اپنے کریئر کی آخری اننگز میں بالترتیب دو اور 35
رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تصویر کے کاپی رائٹ AFP Image caption بابر اعظم کھانے کے وقفے سے قبل صفر پر آؤٹ
ہو گئے

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز بنا کر
آؤٹ ہو گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 129 رنز کی برتری حاصل
ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور شان مسعود نے دوسری اننگز کا
آغاز کیا لیکن اسے ابتدا میں ہی دہرا نقصان اٹھانا پڑا۔

پہلی اننگز میں سینچری بنانے والے اظہر علی صرف تین رنز بنا کر
فاسٹ بولر گیبریئیل کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے اور نوجوان بیٹسمین بابر
اعظم بغیر کوئی سکور کیے چیز کو اپنی وکٹ تمھا گئے۔

آج دن کے آغاز میں شین ڈاؤرچ نے 20 رنز پر جب کہ کپتان جیسن ہولڈر
نے 11 رنز پر اپنی بیٹنگ دوبارہ شروع کی لیکن دن کے پہلے ہی اوور
میں محمد عامر نے شین ڈاؤرچ کو بولڈ کر دیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ AFP Image caption محمد عباس نے کیریر کی بہترین بولنگ کی اور
پانچ وکٹیں حاصل کیں

ویسٹ انڈیز کا سکور جب 239 پر پہنچا تو محمد عباس نے دو لگاتار
گیندوں پر راسٹن چیز اور دیواندرا بشو کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو
مشکل میں ڈال دیا۔

دو اوورز کے بعد انھوں نے الزاری جوزف کو بھی بولڈ کر کے ویسٹ
انڈیز کی نویں وکٹ حاصل کر لی۔

میزبان ٹیم کی آخری وکٹ 247 رنز کے سکور پر گری جب محمد عباس نے
شینن گیبرئیل کو صفر پر آؤٹ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔ یہ
ان کے کیریر کی بہترین بولنگ تھی۔

بدھ کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر
پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کے لیے یہ میچ نہ صرف اس لیے اہم ہے کہ اس میں فتح کی
صورت میں وہ پہلی بار ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز
میں شکست دینے میں کامیاب ہو گا۔

یہ پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور بیٹسمین یونس خان کے کریئر کا
آخری میچ ہے۔

Leave a Reply