محمد عامر کی فٹنس، متبادل بولر کے نام پر غور شروع

محمد عامر
محمد عامر

قومی سلیکشن کمیٹی کا تجربہ کار پیسر کی دستیابی پر ٹیم انتظامیہ سے مسلسل رابطہ۔

لاہور: محمد عامر کی فٹنس پر شکوک کی وجہ سے متبادل بولرکے نام پرغور شروع ہوگیا۔

محمد عامر ڈبلن ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوئے اور میدان سے باہر چلے ، اگلے روز ایکشن میں نظر آئے لیکن اس دوران فیلڈ میں تھوڑا ڈگمگاتے بھی دیکھے ، منیجمنٹ اہم بولرکے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار ن، اگر مسائل میں اضافے کا خدشہ ہوا تو میدان میں ن اتارا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں قومی سلیکشن کمیٹی نے متبادل بولر کے نام پر غور شروع کردیا ، ریزروز میں موجود وہاب ریاض، میر حمزہ اور وقاص مقصود امیدواروں میں شامل ، قومی سلیکشن کمیٹی محمد عامر کی فٹنس کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ سے رابطے میں ۔

دوسری جانب وہاب ریاض نے آپریشن کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا، فاسٹ بولر کا دو ہفتے قبل ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم اب انہوں نے ٹریننگ شروع کر دی۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پیسر کو منتخب ن کیا تھا، ان کا ڈربی شائر سے معاہدہ ہوچکا اور وہ رواں سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر اپنی فارم بحال کرنے کا پلان بناچکے ۔

یاد ر کہ پاکستان ٹیم کو 24اپریل سے لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کے مقابل ہونا ،اس سے قبل محمد عامر پر بولنگ کو بوجھ لادنے یا گریزکرنے  کا فیصلہ اہم ہوگا۔