سمرسٹ نے کاؤنٹی ڈویژن ون میں بقا کی امیدیں فخر زمان سے باندھ لیں

سمرسٹ نے کاؤنٹی
سمرسٹ نے کاؤنٹی

ہمارے لیے یہ خوشی کی باتکہ فخر زمان ہمیں جوائن کرنے والے ، سمرسٹ کے ڈائریکٹر کرکٹ میٹ مینارڈ۔

لندن: سمرسٹ نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن ون میں اپنی بقا کی امیدیں فخر زمان سے باندھ لیں۔

سمرسٹ کے ڈائریکٹر کرکٹ میٹ مینارڈ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ خوشی کی باتکہ فخر زمان ہمیں جوائن کرنے والے ، ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کے آخری مرحلے میں ٹیم کو ڈین ایلجر کی بھی خدمات حاصل ہوجائیں گی تاہم وہ مزید چیمپئن شپ کرکٹ کیلیے دستیاب ن ہوں گے، اس لیے ہمارا زیادہ انحصار چارروزہ کرکٹ میں فخر پر ہوگا۔

واضح ر کہ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے سمرسٹ نے پاکستانی ہارڈ ہٹرکی خدمات حاصل کیں جو ویزا ملتے ہی انگلینڈ پہنچ جائیں گے۔