انڈیا کی جیت پر سری لنکن مداح اپنی ہی ٹیم سے ناراض

India

انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانی والی پانچ ایک روزہ
میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے اوپنر روہت شرما کی
سنچری کی بدولت سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

اتوار کو پالیکلے میں کھیلے گیے سیریز کے تیسرے میچ میں انڈیا نے
میزبان ٹیم کو چھ وکٹوں سے ہرایا۔

انڈیا نے پہلے جسپریت بمراہ کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا کو
مقررہ 50 اوورز میں 217 رنز تک محدود رکھا۔ بمراہ نے پانچ
کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد جب انڈیا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ایک بار پھر
روہت شرما نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے 124 رنز کی
ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

آخر میں جب انڈیا کو چھ اوورز میں صرف آٹھ رنز درکار تھے تو میدان
میں موجود تماشائیوں نے گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں جس
کی وجہ سے کھیل کو 35 منٹ کے لیے روکنا پڑا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

روہت شرما اور مہیندر سنگھ دھونی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 157
رنز بنا کر اپنی ٹیم کو یہ میچ اور سیریز جتوا دی۔

دھونی نے ناقابل شکست 67 رنز بنائے۔

اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے تھرمانے واحد بلے باز تھے جنھوں نے
نصف سنچری سکور کی، وہ 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا نے اپنی اننگز کے اختتامی اوور میں صرف 18 رنز پر چار
وکٹیں گنوائیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سریز کے آخری دونوں 31 اگست اور تین ستمبر
کو میچ کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply